وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی قیادت میں ترقیاتی کاموں کا حال بچھایا جائیگا: رانا غفار 

May 01, 2022


ملتان (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن صوبائی حلقہ 220 کے صدر رانا غفار طالب نے کہا ہے کہ بزدار حکومت کی نااہلی کی وجہ سے جنوبی پنجاب انتہائی پسماندگی کا شکار رہا لیکن نومنتخب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی قیادت میں ایک بار پھر جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا یا جائے گا ۔
اور خطہ کی محرومیوں کا خاتمہ ہوگا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اپنے دور اقتدار میں جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کی طرف خصوصی توجہ دی اب بھی توجہ دی جائے گی۔

مزیدخبریں