وزیراعلیٰ پنجاب کے حلف اٹھانے پر گگو منڈی میں کارکنوں کے بھنگڑے‘ آتشبازی  


گگو منڈی‘ بوریوالا(نامہ نگار)میاں حمزہ شہباز کے وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھانے کے موقع پر مسلم لیگ ن کے ایم ۔پی ۔اے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کے دفتر میں جوش تقریب ہوئی جس میں سابق کونسلرز سابق چیئر مین اور سٹی تنظیم کے عہدیداران نے شرکت کی کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور پٹاخے چلائے سابق ناظم چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایک آ ئینی مسئلہ پر بے جا رکاوٹیں کھڑی کر کے صوبہ کو دو ہفتے سے زائد بحران میں مبتلا کیے رکھا لیکن بالا ٓخر قانون نے اپنا راستہ خود بنا لیا۔
 انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ نے آئین کی سر بلندی کے لیے جو اقدامات کیے ہیں اس پر پوری قوم کی شکر گزار ہے 

ای پیپر دی نیشن