قرآن نہ صرف معجزہ ،ختم نبوت کی دلیل وثبوت بھی ہے :حامد سعید کاظمی

May 01, 2022


ملتان(سماجی  رپورٹر)قرآن کریم نہ صرف معجزہ بلکہ ختم نبوت کی دلیل وثبوت ہے ہمیں اپنی زندگی قرآن کریم کے مطابق گزارنی چاہیے ان خیالات کا اظہار عالم دین سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ علامہ سید حامد سعید شاہ کاظمی نے جامع مسجد سید پیر امیر شاہ اللہ شافی چوک پر منعقدہ محفل تکمیل قرآن نماز تراویح کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ قرآن کریم پر عمل کرنے سے ہی مسلمان ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں، ممبر صوبائی امن کمیٹی پنجاب سید علی رضا گردیزی نے کہا کہ قرآن کریم ہمیں تمام مذاہب و مسالک کے احترام کا درس دیتاہے سجادہ نشین دربار عالیہ پیر جندن شاہ وپیر شہیدی لعل،ڈاکٹر پیر سید عبدالسمیع شاہ نے کہا کہ قرآنی تعلیمات پر عمل کر کے ہم فرقہ واریت اور دہشت گردی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں علامہ سید جہاںزیب اسلم شاہ نے کہا کہ قرآن کریم واحد کتاب ہے جو ہمیں زندگی کے ہر اصول سے آگاہ کرتی ہے اس موقع پر نقابت کے فرائض رفیق کامران بخاری ،قاری عارف سعیدی نے دئیے جبکہ تلاوت کلام پاک حافظ محمد شاہد سعید نعت رسول مقبول محمد رفیق قادری نے پیش کی ، آخر میں حفاظ کرام کی دستار بندی اور علامہ حامد سعید کاظمی ،مخدومزادہ ڈاکٹر پیر سید عبدالسمیع نے ملک و ملت کی سلامتی کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں کے لئے خصوصی دعا کرائی ، محفل میں علامہ رفیق سعیدی ،احمد اقبال سعیدی ،ملک ظفر مہے ،ملک حسیب ظفرمرکزی رہنما مسلم لیگ فنکشنل الحاج اشرف قریشی ،سردار شفاعت خان پتافی ،سردار عبداللہ پتافی ،سید اختر حسین شاہ ،سید مدثر حسین شاہ ،سید سہیل شاہ ،سید سکندر شاہ ،صدر روٹری کلب ڈاکٹر محبوب الرحمن آصف، ڈاکٹر جواد شاہ ،فاروق چغتائی ایڈووکیٹ، محمد اکرم ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر خلیل ملک ،عرفان قریشی ،جاوید خان ،محمد سعدی ودیگر معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزیدخبریں