بلیک ریٹ پرڈیزل فروخت کرنے پر منی پمپ مالک کو جرمانہ و سیل

خیرپورٹامیوالی(خبر نگار) کاشتکاروں اور زمینداروں کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر رانامحمد شعیب نے زراعت آفیسرمحمدعلی کھرل کے ہمراہ چھاپہ مار کر بلیک ریٹ پرڈیزل فروخت کرنے والے منی پمپ مالک محمدعابدبلوچ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منی پمپ سیل کر دیا جبکہ بغیر لائسنس کھاد فروخت کرنیوالے  ڈیلر میاں ربنواز کو دس ہزار روپے جرمانہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے رمضان بازار کا وزٹ کرتے ہوئے روزمرہ کی اشیاء کی کوالٹی اور دیگرانتظامات چیک کئے جبکہ خیرپورٹامیوالی شہر میں بغیرلائسنس کھاد فروخت کرنیوالے ڈیلر میاں ربنواز کیخلاف اسسٹنٹ کمشنر محمدشعیب نے کارروائی کرتے ہوئے اسے دس ہزار روپے جرمانہ کیا بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نیرمضان بازار کا اچانک وزٹ کرتے ہوئے روزمرہ کی اشیاء اور انکی کوالٹی چیک کی اور رمضان بازار میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کیا جائزہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن