ملتان (نیوز رپورٹر)میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روزمیں 57صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔61ہزار440 یونٹس بجلی چوری کرنے پر11لاکھ 28ہزارروپے جرمانہ عائد۔5بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔29پریل 2022ء کوملتان سرکل میں 2 بجلی چوروں کو51120روپے جرمانہ عائد کیاگیااورایک ایف آئی آر درج ہوئی۔ ڈی جی خان سرکل میں 14بجلی چوروں کو250125روپے جرمانہ عائداوردو مقدمات درج،وہاڑی سرکل میں 6بجلی چوروں کو 122050 روپے جرمانہ عائداور دو مقدمات درج، بہاولپور سرکل میں 3 بجلی چوروں کو97695 روپے جرمانہ عائد،ساہیوال سرکل میں 4بجلی چوروں کو85000روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان سرکل میں 17صارفین کو292035 روپے جرمانہ عائدکیا۔