تیسرے عشرے میں بھی رمضان بازار جاری ،خریداروں کا رش

May 01, 2022

نصیر آباد( نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر اظہر شہزاد  کی ہدایت پر رمضان المبارک کے تیسرے عشرے میں بھی عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایا گیا بڑی تعداد میں عوام نے سستے بازار سے خریداری کی اشیاء  خوردنی سبزی فروٹ گوشت یوٹیلیٹی سٹور سمیت مارکیٹ کمیٹی  سٹال پر بھی خریداروں کا ہجوم  رہا۔رمضان المبارک کے اس بابرکت ماہ میں پہلے عشرے سے آج تیسرے عشرے میں بھی ضلعی انتظامیہ نصیرآباد نے میونسپل کمیٹی اور مارکیٹ کمیٹی سمیت تاجر برادری کے تعاون سے اشیاء  خوردنی سبزی فروٹ گوشت یوٹیلیٹی سٹور سمیت دیگر روزمرہ کھانے پینے کی اشیاء کی سستا بازار کا قیام عمل میں لایا۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی میڈم حدیبیہ جمالی، تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی میر کامران رئیسانی، بابو جاوید مینگل، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حاجی خان جونیجو، بابو اصغر رند چیئرمین مارکیٹ کمیٹی نصیرآباد میر آصف لہڑی اور ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹ کمیٹی عبیداللہ پندرانی سستے بازار کی نگرانی کرتے رہے۔ گھی فی لیٹر 260، چینی 70، 20 کلو آٹے کاتھیلا  800، بکرے کا گوشت  900، بڑا گوشت 280، مرغی 280 سمیت مختلف اشیاء  خوردنی سبزی فروٹ سستے داموں فروخت کئے گئے۔

مزیدخبریں