گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کے حکم پر ائرپورٹس پر مسافروں کی شکایات کا ازالہ شروع۔ وفاقی محتسب نے بیرون ملک پا کستا نیوں کی پا کستا نی ہوا ئی اڈوں پر اتر نے کے بعد شکا یات اور پیش آنے والی مشکلا ت کا نو ٹس لیتے ہوئے ڈاکٹر انعام الحق جا وید(شکا یات کمشنر برا ئے اوورسیز پا کستا نیز) کی سر برا ہی میں، پرویز حلیم راجپوت(کنسلٹنٹ عملد رآمد) اور جا وید چو ہد ری(ڈائر یکٹر میڈ یا) پر مشتمل ایک معا ئنہ ٹیم اسلا م آباد ائر پورٹ پر بھیجی۔ ٹیم نے سعو دی عر ب، قطر، یو اے ای اور دیگر مما لک سے آنے والی پروازوں کے مسا فروں سے ملا قات کر کے ان کی شکا یات سنیں اور ائر پورٹ کی انتظا میہ کو مو قع پر ہی ہدایات دے کر ان کے مسا ئل حل کرا ئے۔ٹیم نے وفاقی محتسب کی طرف سے بیرون ملک مقیم پا کستا نیوں کی سہو لت کے لئے قا ئم کئے گئے’’یکجاسہولتی ڈیسکوں‘‘ کا بھی جا ئزہ لیااور وہاں موجود 12 وفاقی ایجنسیوں کے ذمہ داران سے شکایات کی نوعیت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے علاوہ شکایات رجسٹر چیک کئے۔ شکایات کے اندراج کیلئے اکثر محکموں کے نمائندوں کے پاس رجسٹر موجود نہیں تھے جنہیں تنبیہہ کی گئی کہ وہ رجسٹر میں شکا یات کا اندراج کر یں۔معائنہ ٹیم کو بتایا گیا کہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کیلئے گرین چینل کھول دیا گیا ہے اور اب صرف ان مسافروں کا سامان ہی چیک ہوتا ہے جس کے بارے میں سکینگ مشین نے نشاندہی کی ہو یا کسی شبے کا اظہار کیا گیا ہو۔معائنہ ٹیم نے اس بات کا سخت نوٹس لیا کہ بیرون ملک روانگی اور آمد لا ؤ نج میں مسافروں کا بے پناہ رش ہونے اور بیٹھنے کی سہولت نہ ہونے کے با عث بے شمار مسافر فرش پر بیٹھے ہوئے تھے۔برزگ شہریوں نے بتایا کہ ویل چیئرز بہت کم ہیں۔ معائنہ ٹیم نے ائر پورٹ منتظمین کو فوری طور پر مز ید ویل چئیرز کا بندوبست کر نے کے احکامات جاری کئے۔ وفاقی محتسب اعجا زاحمد قر یشی نے بیرون ملک پا کستا نیوں کیلئے نا قص انتظا مات پر بر ہمی کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ وہ عنقر یب متعلقہ محکموں کے سر برا ہوں کو وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ میں بلا کر میٹنگ کریں گے۔