گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنردانش افضال کی زیرصدارت عیدالفطرکے موقع پرسکیورٹی انتظامات، امن وامان کے قیام اوربھائی چارے ورواداری کے فروغ کیلئے اہم اجلاس، سٹی پولیس آفیسر سید حماد عابد کی بھی شرکت ڈپٹی کمشنردانش افضال، سی پی او سید حمادعابد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام نے ہمیشہ انتظامیہ اور پولیس کے ہراول دستے کا کردارادا کرتے ہوئے امن کی فضا کومضبوط بنایا، رواداری، بھائی چارے کوفروغ دیا۔ انہوں نے کہا کہ امن ہم سب کی اورملک ضرورت ہے، اندرونی اوربیرونی دشمنوں کے ناپاک عزائم کوہم سب نے باہمی اتحاد اور مشترکہ کوششوں سے ناکام بناناہے،انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ و پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے، جس طرح رمضان المبارک میں امن امان کو برقرار رکھا گیا چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر بھی علما اکرام سے مل کر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ سی پی او نے کہا کہ عیدالفطر کے اجتماعات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے پولیس کے مسلح جوان تعینات کیے جائیں گے اور مساجد، عید گاہوں کی انتظامیہ حفاظتی انتظامات میں معاونت کے لیے رضا کار اور مسلح گارڈز بھی تعینات کریں، اجتماعات میں شرکت کرنے والوں کو مکمل تلاشی کے بعد داخل ہونے دیا جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)حسین احمدرضا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن سردار موارہن خان، ایس پی سول لائن اسد رحمان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شبیرحسین بٹ، ایس پی سٹی ارسلان شاہ زیب اورممبران ضلعی امن کمیٹی قاری سلیم زاہد، بابررضوان باجوہ، سعیداحمدصدیقی کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی۔
دشمنوں کے ناپاک عزائم کو باہمی اتحاد سے ناکام بناناہے:ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ
May 01, 2022