بھارتیہ جنتا پارٹی رہنما کا نئی دلی کا نام بدل  کر اندرا پرستھارکھنے کا مطالبہ

May 01, 2022

نئی دہلی(اے پی پی):بھارتیہ جنتا پارٹی کے دہلی کے سربراہ آدیش گپتا کی طرف سے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو تقریبا 40 مقامات کے نام تبدیل کرنے کے لیے لکھے گئے خط کے ایک دن بعد اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کے صدر نے بھی دارالحکومت نئی دلی کا نام تبدیل کر کے اندرا پرستھا رکھنے مطالبہ کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اکھل بھارت ہندو مہاسبھا اور سنت مہاسبھا کے قومی صدر سوامی چکرپانی نے اروند کیجریوال اور وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ دہلی کا نام بدل کر اندرا پرستھا رکھ دیں۔

مزیدخبریں