بیجنگ سے اظہار یکجہتی، صدر علوی، سینٹ قائمہ کمیٹی دفاع کا دورہ چینی سفارتخانہ

May 01, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ خبرنگار) چین کے عوام اور حکومت سے اظہار یکجہتی کیلئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چین کے سفارت خانے کا دورہ کیا۔کراچی میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں چینی شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہم چینی بھائیوں اور بہنوں کے غم میں برابر کی شریک ہیں، پاکستان چینی شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گا۔ اس گھناؤنے جرم میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اس واقعے کے پیچھے وہ سوچ ہے جو پاک چین دوستی اور سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، یہ عناصر اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ چین کی ناظم الامور نے سفارت خانے کا دورہ کرنے اور چین کے عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا، بعد ازاں صدر مملکت نے سفارت خانے کی وزیٹر بک میں تاثرات بھی تحریر کئے۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع نے سینیٹر مشاہد حسین کی سربراہی میں چینی سفارتخانے کا دورہ کیا۔ سینٹ کی دفاع کمیٹی کے وفد نے چینی سفارتخانے کا دورہ کیا۔ وفد میں سینیٹرز مشتاق احمد، زرقہ سہروردی، فیصل جاوید، انوارالحق کاکڑ کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری سینٹ، سیکرٹری دفاع کمیٹی میجر (ر) حسنین حیدر شامل تھے۔ چینی سفارتخانے کی ناظم الامور پینگ چن زوئی نے وفد کا استقبال کیا۔ وفد نے گزشتہ روز جامعہ کراچی میں دہشتگردانہ حملے کے نتیجے میں چینی اساتذہ کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا۔ وفد کا چینی عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کا اظہارکیا۔ چینی اساتذہ کو نشانہ بنانا انتہائی شرمناک ہے۔ سینیٹر مشاہد چینی ناظم الامور نے سینیٹرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ کراچی میں دہشت گردی کے حملے کے بعد کسی پارلیمانی کمیٹی کا چینی سفارت خانے کا یہ پہلا دورہ تھا۔
دورہ

مزیدخبریں