نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی پنجاب کے شہرپٹیالا میں سکھوں کے الگ وطن خالصتان کے حق میں مظاہرے کرنے والوں پرہندوانتہاپسندوں کے حملوں اورجھڑپوں کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شہرپٹیالا میں خالصتان کے حامیوں اورمخالفین میں جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پٹیالا میں کرفیو نافذ کرکے انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند کردی گئی۔خالصتان کے حامیوں نے نے تلواریں ہاتھ میں لے خالصتان زندہ باد اور راج کرے گا خالصہ کے نعرے بھی لگائے۔ سکھ بھارت سے آزادی اوراپنے علیحدہ ملک خالصتان کے لئے تحریک چلا رہے ہیں۔ برطانیہ میں سکھ برادری ایک ریفرینڈم کے ذریعے خالصتان کے قیام کی منظوری دے چکی ہے۔ ہندوانتہاپسند تنظیم نے خالصتان کے حق میں مظاہرے میں شریک افراد کے گھروں پر حملے کرنے اور انہیں جلانے کی دھمکی دیدی۔ ہندوانتہاپسند تنظیم کی جانب سے پٹیالہ میں ہڑتال کی کال دی گئی ہے اور پولیس سے خالصتان کے حامیوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سکھ بھارت سے آزادی اور اپنے علیحدہ ملک خالصتان کیلئے تحریک چلا رہے ہیں، برطانیہ میں سکھ برادری ایک ریفرنڈم کے ذریعے خالصتان کے قیام کی منظوری دے چکی ہے۔
کرفیو
بھارتی پنجاب خالصتان کے حق میں مظاہرے جھڑپیں متعدد زخمی کرفیو نافذ
May 01, 2022