اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ روؤ چیخو یا پیٹو ،وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حلف اٹھا لیا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ آئین پارلیمنٹ اور عدالتوں کے خلاف غنڈہ گردی کرنے والوں کے لئے صرف جیل کے دروازے کھلیں گے۔ انہوںنے کہا کہ آئین اور قانون کو غنڈہ گردوں نے مذاق بنا کر رکھ دیا،فریقین کو سنا جا سکتا ہے غنڈوں بدمعاشوں اورآئین شکنوں کو نہیں ۔علاوہ ازیں ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے وزیراعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ قبل ازیں ولی عہد ابوظہبی نے وزیراعظم شہباز شریف کا آمد پر استقبال کیا۔
مریم اور نگزیب