دفتر خارجہ کی جامع مسجد سری نگر میں شب قدر اور جمعتہ الوداع کے اجتماعات پر پابندی کی مذمت

May 01, 2022

اسلام آباد(کے پی آئی) پاکستان نے سری نگر کی جامع مسجد میں شب قدر اور جمعتہ الوداع کے اجتماعات پر پابندی کی شدید مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی قابض فورسزنے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں معصوم کشمیریوں کے خلاف اپنے جبر میں شدت پیدا کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ شب قدر اور جمعتہ الوادع کے اجتماعات پر پابندی سے کشمیری مسلمانوں کے دینی جذبات کو مجروح کیا گیا ۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی فوجیوں کا طرز عمل شرافت اور انسانی وقار کے تمام اصولوں کی نفی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی اور بلاجواز اقدامات کے ذریعے مذہبی آزادیوں پر قدغنیں لگانا کشمیری مسلمانوں کے انسانی حقوق پر ایک اور حملہ ہے۔
دفترخارجہ

مزیدخبریں