احمد پور شرقیہ (نامہ نگار) قتل کے ملزم کو رہائی کے بعد گھر لے کر جاتے ہوئے6 کو مخالفین فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ 3 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق احمد پور شرقیہ کے رہائشی 9 افراد سنٹرل جیل بہاولپور سے رہا ہونے والے ارشاد احمد کو کیری ڈبے میں گھر لے جا رہے تھے کہ عبقری حویلی کے پاس 2 موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس سے 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک نے تحصیل ہسپتال احمد پور شرقیہ پہنچ کر دم توڑ دیا۔ مقتولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال احمدپور شرقیہ میں شفٹ کر دی گئی ہیں جبکہ 3 زخمی بھی زیر علاج ہیں۔مقتولین کی شناخت ارشاد احمد ولد جمعہ ، اجمل عمر 48 سال ساکن رشیدا بادنصیر احمد عمر 50 سال ساکن رشیدآباد اقبال عمر 40 سال ٹبہ ڈھکواں محمد عزیز عمر 36 سال ٹبی ڈھکواں پانچویں شخص کی شناخت تا حال نہیں ہو پا رہی۔ ارشاد احمد ولد جمعہ قتل کے مقدمات میں ملوث تھا۔
6 قتل