لاہور (وقائع نگار) شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق مانگا منڈی کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر عدیل سے 5لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ریس کورس کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے عاطف کے گھر سے 4 لاکھ 10 ہزار کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان، برکی میں ڈاکوئوں نے امجد کے گھر سے 4لاکھ 15 ہزار کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ شالیمار میں ڈاکوئوں نے عبداللہ کے گھر سے 3 لاکھ 5ہزار کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ کاہنہ کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے تنویر کے گھر سے 4لاکھ 70 ہزار کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ مصطفی آباد میں ڈاکوئوں نے نعمان سے گن پوائنٹ پر 1 لاکھ 62 ہزار نقدی اور موبائل فون، اسلام پورہ میں ڈاکوئوں نے الیاس سے 1 لاکھ کی نقدی اور موبائل فون، اچھرہ کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے شہباز سے 70 ہزار کی نقدی اور موبائل فون، شاہدرہ کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے شہزاد سے 50 ہزار نقدی اور موبائل چھین لیا۔ جبکہ گلبرگ، شادمان سندر اور لیاقت آباد سے گاڑیاں اور شاہدرہ، وحدت کالونی، بھاٹی گیٹ، کاہنہ، نیو انارکلی سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔
وارداتیں
16ریس کورس، 4 لاکھ 10 ہزار کا ڈاکہ، مانگامنڈی، موٹر سوار سے 5 لاکھ لوٹ لئے
May 01, 2022