حمزہ کو آئین وزیراعلیٰ مانے گا نہ تاریخ، ساری کارروائی غیرقانونی: پرویزالٰہی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ کچھ دنوں کی بات ہے خبر کچھ اورہو گی، ہم نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے اور ان کے ساتھ شریف برادران والا رویہ نہیں رکھا، آج صوبے کی عوام کے سامنے اس ساری صورتحال پر سوالیہ نشان ہے کہ ایک طرف ساری رات ہمارے وکلا عدالت کے باہر کھڑے رہتے ہیں اور کوئی عدالت نہیں کھلتی دوسری طرف سب کچھ آپ کے سامنے ہے، اس وقت صوبے میں آئینی بحران کی ذمہ دار ن لیگ ہے، اگر ن لیگ والے اٹھائیس دن انتظار کر لیتے تو آئینی بحران پیدا نہ ہوتا۔پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا امیدوار تو میں خود تھا، حمزہ شہباز کے کہنے پر مجھ پر تشدد کیا گیا جس سے میں بے ہوش ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں، ان کا الیکشن متنازعہ نہیں بلکہ سرے سے الیکشن ہوا ہی نہیں، نہ اسے آئین مانے گا نہ ہی تاریخ، یہ ساری کارروائی غیر قانونی ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر وفاق کا نمائندہ ہے ان کے ساتھ جو کچھ کیا گیا صدر خاموش نہیں رہیں گے، عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور ہی نہیں ہوا کیونکہ وہ اصل فورم پر گیا ہی نہیں اس لیے وہ بحال ہیں اور کابینہ کی میٹنگ ہوئی۔
پرویزالٰہی

ای پیپر دی نیشن