قابض فوج کا ایل او سی کے قریب پاکستانی شہری کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

 سری نگر(کے پی آئی)  بھارتی فوج نے دعوی کیا ہے کہ  لائن آف کنٹرول  سے ایک 55 سالہ پاکستانی شہری کو پکڑ لیا گیا ہے ،بھارتی فوج  نے ضلع راجوری کے ترکنڈی علاقے میں لائن آف کنٹرول پر جمعہ کے روز ایک معمر پاکستانی شخص کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ۔  مذکورہ شخص کی شناخت 55 سالہ مادود علی ولد شاہ ولی ساکنہ کوٹالی پاکستان کے طور پر ہوئی ہے جبکہ دو ٹریفک حادچات میں فوجی سمیت دو افراد مارے گئے ۔ سرینگر سے لداخ جارہی فوجی کانوائی میں شامل ایک گاڑی کنگن میں پلٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا ہے جبکہ 2دیگر شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوجی میجر سمیت تین اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔مقبوضہ جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔محبوبہ مفتی جموں میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر کے وجود کو ختم کرنا چاہتی ہے، دفعہ 370کو غیر آئینی طریقے سے منسوخ کیا گیا۔
کشمیر

ای پیپر دی نیشن