اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ہوتے ہوئے ایل اوسی پر ایک پتہ بھی ہل نہیں سکتا۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ ہماری افواج ایل او سی پر مکمل طور پر چوکس کھڑی ہیں۔سردار تنویر الیاس خان نے کہاکہ پاک فوج کے حوصلے، جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم عید کی خوشیوں میں ایل او سی پر موجود پاک فوج کے جوانوں کو یاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ آزادکشمیر کے مہاجر کیمپس میں مزدوروں کے ٹھہرنے کا انتظام کریں گے۔ سر دار تنویر الیاس نے کہاکہ مہاجر کیمپس اور یتیم خانوں میں مزدوروں کیلئے سرائے بنائیں گے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ پاکستان اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے مزدور ان مقامات پر ٹھہر سکیں گے۔