بورے والا(نامہ نگار،نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں،سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں اور ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے پی ٹی آئی نے ہر ایوان سے بے آبرو ہوکر نکلنے کا تہیہ کررکھا ہے عدالتی حکم پر پنجاب کی وزارت اعلی کے حقدار میاں حمزہ شہباز کو انکا حق مل گیا ہے ہائی کورٹ کے فیصلے نے جھوٹ اور آئین کے منافی ایجنڈے کو دفن کردیا ہے حق اور سچ پر مبنی فیصلے سے عوام کو فتح حاصل ہوئی ہے میاں حمزہ شہباز کے حلف اٹھاتے ہی پی ٹی آئی کے غیر آئینی غبارے سے ہوا نکل چکی ہے مسلم لیگ(ن) کی حکومت پی ڈی ایم کے ساتھیوں کی مدد سے ناصرف آئین اور جمہوریت کو مضبوط کرے گی بلکہ منفی ایجنڈے سے ملک میں انتشار پیدا کرنے والوں کو انکے انجام تک پہنچائے گی۔
پی ٹی آئی نے ہر ایوان سے بے آبرو ہو کر نکلنے کا تہیہ کر رکھا‘فقیر آرائیں‘ نذیر آرائیں
May 01, 2022