صوبہ سرائیکستان گول میز کانفرنس کامیاب کرائینگے: ظہور دھریجہ


ملتان(سپیشل رپورٹر)صوبہ سرائیکستان گول میز کانفرنس کو ہر صورت کامیاب کریں گے۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو اس وقت تک مبارکباد نہیں دیں گے جب تک وہ سرائیکی قومی شناخت کو تسلیم نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار 5 مئی کو دھریجہ نگر میں منعقد ہونے والی صوبہ سرائیکستان گول میز کانفرنس کے بارے میں مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین سرائیکستان قومی کونسل ظہور دھریجہ نے کی۔ اجلاس میں سرائیکی رہنما ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ، شریف خان لاشاری، شعیب نواز بلوچ اور ثوبیہ ملک نے شرکت کی۔ ظہور دھریجہ نے کہا کہ شریف برادران کو دل بڑے کرنے ہوں گے۔  انہوں نے کہا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ سرائیکی صوبہ تحریک مر چکی ہے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ سرائیکی صوبہ تحریک دن بدن مضبوط ہو رہی ہے۔ ملک جاوید چنڑ نے کہا کہ عمران خان نے کروڑوں سرائیکی افراد سے بے وفائی کی شریف خان لاشاری نے کہا کہ یکم مئی مزدوروں کا دن ہے۔ 
عمران خان ملتان میں اقتدار کی برطرفی کا رونا روتے رہے جبکہ مزدوروں کے حقوق کی کوئی بات نہیں کی ۔شعیب نواز خان بلوچ نے کہا کہ پیپلز پارٹی، (ن) لیگ اور تحریک انصاف کے رہنما صرف نام کے سیاستدان ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...