’روزہ ضبط نفس کا درس دیتا ہے‘ کبیروالا پبلک سکول میں مذاکرہ


خانیوال (نمائندہ خصوصی)کبیروالا پبلک سکول کبیروالا میں رمضان المبارک کی مناسبت سے ’روزہ ضبط نفس کا درس دیتا ہے‘ کے موضوع پرطلبائ￿  وطالبات کے مابین اسلامی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پرنسپل خانیوال پبلک سکول اینڈ کالج محمدراشد سعید رانا تھے اس موقع پر وائس پرنسپل محبوب نذر ملانہ‘جونیئرر ونگ ایگزیکٹو میڈم نادیہ بشیر اور سینئر ونگ ایگزیکٹو میڈم فاخرہ تبسم سمیت دیگر اساتذہ‘سٹاف اورطلباء  وطالبات موجودتھے۔سعادت عارفہ مسکان نے حاصل کی اورنعت کے لیے عبدالہادی کلاس نہم کو دعوت دی گئی۔ جونیئرونگ سے اعتزاز اکبر‘فہد زبیر‘ مہر احمد حسین‘وانیہ حسن‘ ماہین فاطمہ‘ز ینب فاطمہ‘شہرام حسن‘عبدالہادی‘ نبیہا‘ بریرہ‘ زینب اور عبیداللہ ،سینئرونگ سے حنظلہ فیصل‘عائشہ آصف‘ حسان لطیف اورزینب خورشید نے حصہ لیا۔ پرنسپل کے پی ایس حافظ راشد سعید رانا نے کہاکہ ہم نصابی سرگرمیاں کسی بھی ادارے کی ترقی کے لیے ستون کی حیثیت رکھتی ہیں‘ضبط نفس اور ہمدردی و غم خواری ماہ صیام سے خاص نسبت رکھتے ہیں۔
‘انہوںنے بچوں کی کارکردگی کو سراہا ، پوزیشنز کے مطابق جونیئر ونگ سے بریرہ اور شاہد اول‘ اعتزاز اکبر دوم اور مہر محمد احمد حسین سوئم ، سینئرونگ سے حنظلہ فیصل اول‘ عائشہ آصف دوئم اور حسان لطیف سوئم قرار پائے۔

ای پیپر دی نیشن