نماز عید پرفول پروف سکیورٹی  کویقینی بنایا جائے: عبدالرؤف بابر


دنیاپور ( نامہ نگار)  نماز عید الفطر پر عوام کی جان و مال اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گاان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالرؤف بابر نے ضلعی پولیس کی جانب سے عید الفطر اور چاند رات پر سکیورٹی پلان جاری کرتے ہوئے کیا۔عیدالفطر پر 214 مساجد ، عید گاہ، امام بار گاہ، عبادت گاہوں، قبرستان اور دیگر اہم مقامات پر 900 کے قریب پولیس افسران اور ویلنٹئرتعینات ہونگے اور مساجد عبادت گاہوں کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا  اے  کیٹیگری میں 32 ،بی میں 25 اور سی میں 157 مساجد شامل ہیں اس کے علاوہ 07 کھلے مقامات پر نماز ادائیگی کے لئے سکیورٹی کے لئے ایلیٹ ٹیمز ،سفید پارچات اور تھانوں کی گاڑیاں گشت کریں گی۔ ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کی روک تھام کے لئے چاند رات پر 19 جبکہ عید پر 11 مختلف مقامات ناکہ بندیاں اور ٹریفک پولیس کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں اور عید نماز پر چیکنگ کے لئے میٹل ڈیٹکرزاور واک تھرو گیٹس کا استعمال بھی یقینی بنایا جائے گا۔عید کے موقع پر محافظ سکواڈ، ایلیٹ فورس کی ٹیمیں اور تھانوں کی گاڑیاں مساجد ، عبادت گاہوں اوراہم مقامات کے گرد مسلسل پٹرولنگ کرینگی اور چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن