ملتان(خصوصی رپورٹر)شہبازشریف ڈسٹرکٹ ہسپتال میں سلنڈردھماکہ کامعاملہ،دھماکہ میں لیب ٹیکنیشن محمد شاکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔مرحوم کاجسم 90 فیصد تک جھلسا تھا اس لئے اسے نشتر سے برن یونٹ شفٹ گیا تھا اور برن یونٹ میں ہی وہ تاب نہ لا سکا۔ گا ،نشتر ہسپتال میں زیر علاج گارڈصفدر کی حالت نارمل ہے۔خاتون آگ دیکھ کر ہوش کھو بیٹھی تھی جسکی حالت بھی خطرے سے باہر ہے ،دھماکہ کے بعد پولیس کی اعلی قیادت انتظامی افسران کے ہمراہ مصروف عمل ہے دوسری طرف لیبارٹری ٹیکنیشن شاکر علی کی بیوہ کے لئے 22 لاکھ روپے کی مالی امداد منظور کر دی اس کے علاوہ مرحوم کی 4 ماہ کی تنخواہ اور 365 دنوں کی لیو انکیشمنٹ بھی منظور کی گئی ہے۔اس طرح دیگر کلیمز بھی دئیے جائیں گے۔ جبکہ لیب ٹیکنیشن کی وفات کے باوجود بھی پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کی کسی تنظیم کی طرف سے واقعہ اور مرحوم کے لئے کوئی احتجاج نہ ہوا ۔