فیروزوالہ( نامہ نگار) بانی تحریک ختم نبوت اور ممتاز عالم دین الحاج علامہ پیر نصیر احمد قادری نے کہا کہ رحمتوں برکتوں والا ماہ صیام ہم سے جدا ہو رہا ہے اس مبارک مہینے جس میں تھوڑی نیکی پراجر وثواب بے پناہ ملتا ہے اس مہینے کے جدا ہونے سے ہر مومن کا دل رو رہا ہے ۔خوش قسمت ہے وہ شخص جس کی زندگی میں یہ بابرکت مہینہ آیا اور اس نے اللہ تعالی سے مغفرت طلب کی رمضان المبارک خیر و برکت مسرت و بشارت تزکیہ اور تربیت کا مہینہ ہے اس میں انسان ہر لحاظ سے منظم ہو جاتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مسجد لبیک یارسول اللہ کامران پارک شاہدہ میں منعقد اختشام قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر علامہ مفتی زبیع اللہ قادری، علامہ مفتی شیر علی ،مولانا محمد نعیم ساقی اور دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا ۔
خوش قسمت ہیں وہ لوگ جنہوں نے رمضان میں مغفرت طلب کی: پیر نصیر احمد قادری
May 01, 2022