انگلش کائونٹی میں پاکستان بھارت جوڑی کی شراکت توجہ کا مرکز

لاہور(سپورٹس رپورٹر) انگلش کائونٹی میں پاکستان بھارت جوڑی کی شراکت توجہ کا مرکز بن گئی۔محمد رضوان اور چتیشور پجارا کی ایک ساتھ کھیلتے ہوئے تصاویر وائرل ہوگئیں۔ دونوں کرکٹرز سسیکس کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ڈرہم کیخلاف میچ کے دوسرے روز آخری سیشن میں محمد رضوان نے سنچری میکر بھارتی بلے باز چتیشور پجارا کو جوائن کیا تو اس دوران لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔اس تصویر پر پاکستان اور بھارت کے سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ محمد رضوان79 اورچتیشور پجار203رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن