اجنیانوالہ:عدالتوں کااحترام کر کے ہمیں ایک مہذب قوم ہونے کا ثبو ت دینا چاہئے : عمر حیا ت بھٹی 

اجنیانوالہ (نامہ نگار ) ڈسٹر کٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے صدارتی امیدوار عمر حیا ت بھٹی نے کہا ہے کہ عدالتوں کی عزت اور تکریم نہ صرف بار پر لازم ہے بلکہ عوام کو عدالتوں کااحترام کر کے ایک مہذب قوم ہونے کا ثبو ت دینا چاہئے اور سوشل میڈیا پر اعلیٰ انتظامی اداروں کی کردار کشی نہیں کر نی چا ہئے ان خیا لات کااظہار عمر حیات بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا ،انہوں نے سینئر وکلا برادری نصیر الدین نیر ،جسٹس (ر)  مظہر اقبال سدھو ، زبیر ڈوگر زاکر حسین چدھڑ ،غضنفر علی بھٹی ‘ عظمت حسین سدھو چوہدری اکبر ورک ،میاں اعجاز رسول ہنجراء ، چو ہدری احسان ہنجراء ‘ طا رق چیمہ اور ملک جاوید کھو کھر کا شکریہ ادا کرتے کہا کہ ان لوگوں نے میری حمائیت کا اعلان کر کے مجھے اپنی محبتوں کا ہمیشہ کیلئے مقروض کر لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن