تحصیل ہسپتال صفدرآباد میں انسولین ختم ہو گی ‘ مریضوں کو مشکلات 

صفدرآباد(نامہ نگار) تحصیل ہسپتال صفدرآباد میں شوگر کے مریضوں کو فراہم کی جانے والی انسولین ختم ہو گی ۔ معلوم ہوا ہے کہ تحصیل ہسپتال صفدرآباد میں انسولین ختم ہونے پر شوگر کے مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ غریب مریضوں کی بازار سے انسولین لینے کی طاقت نہیں ہے۔ جبکہ ہسپتال کے عملہ نے کہا کہ اب انسولین 2 ماہ بعد آئے گی۔ ایم ایس ہسپتال بشریٰ متین نے کہا کہ اعلیٰ حکام کو ڈیمانڈ کردی گئی ہے۔ جونہی انسولین کی سپلائی آئے گی ۔مریضوں کو انسولین کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...