سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ کے ضلعی صدر امیدوار پی پی131 حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہاہے کہ روضہ رسولؐ کی بے حرمتی کرنیوالو ں کو نشان عبر ت بنایا جائے، اختلا ف اپنی جگہ مگر ادب کے انتہا ئی اعلیٰ مقام کی بے حرمتی کرنیوالے مسلمان کہلانے کے حقدار نہیں،مسجد نبویؐ کے تقدس کو پامال کرنے والوں کا ہر مقام پر محا سبہ کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ انتہا ئی افسو س کی با ت ہے جہا ں فر شتے بھی اد ب سے آ تے تھے مگر چند بد بختو ں نے ر ضہ ر سو ل ؐ پر بد تمیز ی اور بے حرمتی کر کے مسلمانو ں کے دلو ں کو دکھی کیا ہے اس واقعہ کی جتنی مذ مت کی جائے کم ہے ر یا ستی ادارے بھی اپنی ذمہ داری پور ی کر یں سعو دیہ میں بے حرمتی کرنیوالے عنا صر کے خلا ف قانونی کارروائی کریں۔