شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)فروٹ اینڈ سبزی منڈی ایسوسی ایشن کے صدر الحاج طارق چودھری نے کہا ہے کہ آج پوری امت مسلمہ کو متحد ہوکر قبلہ اول بیت المقدس ،مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے کردارادا کرنیکی ضرورت ہے رمضان کے روزے اور قرآن کی تلاوت کیساتھ ساتھ ہمیں غیروں کی غلامی سے نجات حاصل کرنے کیلئے بھی نبی کریم ؐ کی عسکری فکر پر عمل کرنا ہوگا رمضان المبارک میںہی جنگ خندق کیساتھ کئی اہم جنگیں لڑی گئیںاس لیے رمضان المبارک نے ہمیں باطل ،طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ذہنی ،روحانی اور جسمانی تیاری کی بھی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا۔ اس کی حقیقی بقاء اور سلامتی ،ترقی اورخوشحالی اسی کلمہ طیبہ کے نفاذ میںمضمر ہے۔
پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا : طارق چودھری
May 01, 2022