لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نظام شمسی کے دو سب سے روشن سیاروں زہرہ اور مشتری کو ایک دوسرے سے ملتے ہوئے آپ دیکھ سکتے ہیں۔ یوں تو زہرہ اور مشتری زمین سے لاکھوں میل دور ہیں تاہم زمین سے ایسا دکھائی دیگا کہ جیسے ان میں تصادم ہونے والا ہو۔ سیاروں میں ایسی قربت ویسے تو ہرسال نظر آتی ہے تاہم امسال وہ معمول سے کہیں زیادہ قریب دکھائی دیں گے۔ ماہرین کے مطابق اس طرح کا منظر دوبارہ 2039ء کے بعد ہی نظر آ سکتا ہے۔اگر مطلع صاف ہو تو آسمان پر یہ منظر اپنی آنکھوں یا دوربین کی مدد سے دیکھا جاسکتا ہے، ہفتے کی رات کے بعد دونوں ستارے الگ الگ راستوں پر روانہ ہوجائیں گے۔
زہرہ مشتری
iزہرہ اور مشتری میں قربت‘ دوبارہ یہ نظارہ 17 برس بعد دیکھا جائے گا
May 01, 2022