شمالی کوریائی رہنما کی جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی

پیانگ یانگ (این این آئی)شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان نے ایک مرتبہ پھر جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیانگ یانگ میں ایک بڑی فوجی پریڈ کے اہتمام پر اپنے جرنیلوں کی تعریف کرتے ہوئے کم جونگ ان نے کہا کہ ڈرائے دھمکائے جانے کی صورت میں ان کا ملک حفظ ماتقدم کے طور پر جوہری ہتھیار استعمال کر سکتا ہے۔ شمالی کوریائی فوج کے قیام کے نوے برس مکمل ہونے پر ایک بڑی فوجی پریڈ منعقد کی گئی تھی۔
شمالی کوریا/ دھمکی

ای پیپر دی نیشن