کولمبو(شِنہوا)سری لنکا نے ایسے ضوابط ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جن کے تحت برآمد کنندگان پر غیر ملکی کرنسی کی صورت میں اپنی آمدنی کو روپے میں تبدیل کرنے کی شرط عائد کی گئی تھی۔حالیہ مہینوں میں، سری لنکا کے مرکزی بینک نے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو تقویت دینے کے لیے برآمد کنندگان کے لیے ایک مقررہ مدت کے اندر اپنے امریکی ڈالر تبدیل کرنے کے لیے متعدد ضوابط نافذ کیے ہیں۔ مرکزی بینک کے گورنر نندلال ویراسنگھے نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آئی ٹی اور سیاحت جیسی خدمات کی برآمدات کے لیے، ہم غیر ملکی کرنسی کی تبدیلی کی لازمی شرط کو ختم کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ان خدمات کو ٹریک کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ بظاہر کچھ برآمد کنندگان لازمی تبدیلی کے اصول کی وجہ سے ملک میں غیر ملکی کرنسی نہیں لا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی بینک ایک ضابطے میں نرمی کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہا ہے جس کے تحت سیاحوں کو ہوٹلز کو ڈالر میں ادائیگی کرنا پڑ رہی ہے۔
سری لنکا کاغیر ملکی کرنسی کی لازمی تبدیلی کے ضوابط میں نرمی کرنے کا اعلان
May 01, 2022