بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ میں جمعہ کو مقامی طور پر منتقل ہونے والے کوویڈ19کے 1ہزار410 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 1ہزار249 کیسز شنگھائی میں تھے۔قومی صحت کمیشن کی ہفتہ کو جاری رپورٹ کے مطابق باقی کیسز صوبائی سطح کے 14 دیگر علاقوں میں رپورٹ ہوئے جن میں بیجنگ، گوانگ ڈونگ اور سیچھوان شامل ہیں۔ نئے رپورٹ شدہ تمام مقامی مصدقہ کیسز میں سے 1ہزار13 کی شناخت پہلے غیر علامتی کیسز کے طور پر کی گئی تھی۔مین لینڈ پر سامنے آنے والے9ہزار293مقامی غیرعلامتی کیسز میں سے 8ہزار932شنگھائی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔کوویڈ-19 کے3ہزار127 مریضوں کے اسپتالوں سے ڈسچارج ہونے کے بعد ملک بھر کے اسپتالوں میں جمعہ تک زیر علاج مریضوں کی تعداد 26ہزار567 رہ گئی ہے۔شنگھائی میں جمعہ کے روز 47اموات کی اطلاع ملی ہے جس کے بعد مین لینڈ پر مرنے والوں کی تعداد 5ہزار22 ہوگئی۔
47ہلاکتیں
چینی، کوویڈ کے1ہزار410 نئے مقامی کیسز رپورٹ،47ہلاکتیں
May 01, 2022