تعلیم میں دوران ڈیوٹی موبائل کا غیر ضروری استعمال نشے کی حدتک جاری

May 01, 2022

سوہاوہ ( نامہ نگار)  عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے مشترکہ طورپر شکوہ کیا گیا ہے کہ مشاہدہ کے مطابق کہ نومنتخب وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر کے لئے جس طرح نجی شعبہ تعلیم کی مادر پدر آزادی کے سامنے سرکاری اور عوامی شعبہ تعلیم کا تحفظ بڑا چیلنج ہے ۔اسی طرح پاکستان بھر میں آئی ٹی انقلاب کے بعد سرکاری تعلیمی اداروں میں دوران ڈیوٹی اساتذہ کرام کی طرف سے سرکاری اوقات کار کے دوران موبائل کا استعمال نشہ کی حدبڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے زیر تعلیم طلباء و طالبات کا نہ صرف قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے بلکہ سب کا مستقبل دائو پر لگانے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔اس صورت حال کے پیش نظر عوامی سماجی حلقوں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے مشترکہ طور پر مطالبہ کیا ہے کہ تمام سرکاری اداروں میں عموماً اور سرکاری تعلیمی اداروں میں خصوصاً انڈرائیڈ موبائل کے استعمال پر اس طریقے سے پابندی عائد کرنے کے اقدامات کیے جائیں. کہ ہزاروں بلکہ لاکھوں ہونہاراں وطن کا نہ صرف تعلیمی نقصان نہ ہو بلکہ قیمتی مستقبل بھی محفوظ ہو سکے ۔

مزیدخبریں