3خواتین سمیت 8افراد کااقدام خودکشی،2 کی حالت تشویشناک

May 01, 2022

 رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)گھریلو ناچاقی، غربت،اولاد کی نافرمانی اوربیروزگاری سے دلبرداشتہ 3خواتین سمیت 8افراد کازہر پی کراقدام خودکشی، طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل، دو کی حالت تشویشناک، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ٹھل حسن کے رہائشی35سالہ ابوبکر، ترنڈہ سوائے خان کے رہائشی19سالہ نعمان، ولی دا ڈیرہ کی رہائشی80سالہ پروین بی بی، تھلی چوک کی رہائشی24سالہ عظمٰی، چک125پی کے رہائشی55سالہ اللہ رکھااور40سالہ کاشف، گلشن اقبال کی رہائشی18سالہ سویرا اور خان پورکے رہائشی25سالہ ارشاد کواقدام خودکشی کرنے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں پر موجود ذرائع نے بتایا کہ 80سالہ پروین بی بی نے اولاد کے نارواک سلوک جبکہ دیگر افراد نے گھریلوناچاقی،بیروزگاری کے باعث ہونے والے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر زندگی کاخاتمہ کرنے کیلئے زہر پی لیا، 80سالہ پروین بی بی اور 55سالہ اللہ رکھا کی حالت طبی امداد کے باوجود تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔
اقدام خود کشی

مزیدخبریں