ملتان ‘ کوٹ ادو‘ خانیوال(سپیشل رپورٹر‘ خبر نگار‘ نمائندہ خصوصی) دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جائے گا‘ اس موقع پر آل پاکستان ورکرز اتحاد فیڈریشن کے زیر اہتمام اللہ وسایا چوک پر مرکزی دفتر کے سامنے یکم مئی لیبر ڈے کے حوالہ سے شکاگو کے شہید مزدوروں کے حق میں ایک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مرکزی نائب صدر ملک خدا بخش بھٹہ نے کی۔ اس موقع پر مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے ملک خدا بخش بھٹہ نے کہا کہ یوم مئی مزدوروں کا عالمی دن ہے اس دن شکاگو کے نہتے مزدوروں پر شب خون مارا گیا اور انہوں نے اپنے خون سے تاریخ رقم کی اور مزدوروں کے حقوق کے لئے اپنی جان کی قربانی دی، اسی طرح 2 جنوری 1978ء کو اسماعیل آباد میں اپنے حقوق کی خاطر 14 مزدوروں نے جام شہادت نوش کیا مگر آج تک کسی بھی حکومت نے ان کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا ہے۔ ریلی میں غلام عباس، صوفی بشیر، ملک محمد نواز، رانا عبدالوحید، شیخ شبیر احمد، عبدالرحیم، محمد عقیل، محمد اکرم، اکرم ڈوگر، محمد اشرف، محمد توقیر، خالد محمود، محمد یونس و دیگر شریک تھے۔
ریلی