آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل پی جی کے گیارہ اعشاریہ آٹھ کلو گرام کے سلنڈر کی قیمت میں ایک سو اسی روپے اٹھائیس پیسے تک کمی کی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ادارے نے مقامی سطح پر تیار ہونے والی ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے27 پیسے فی کلو گرام کمی کی ہے۔ نظر ثانی شدہ قیمت کے بعد اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی کا سلنڈر دوہزار سات سو پینتیس روپے 83 پیسے میں فروخت ہوگا۔