سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر رینجرز تعینات

May 01, 2023


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر رینجرز کے اہلکار تعینات کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق حکام نے رینجرز کے اہلکار چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ کے داخلی دروازے پر تعینات کئے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین کے گھر کے پچھلے دروازے پر بھی رینجرز کے جوان تعینات کئے گئے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی رہائش گاہ پر ہونے والے آپریشن کے دوران پولیس نے چودھری شجاعت حسین کے گھر کا دروازہ توڑ دیا تھا۔ رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ اسی واقعہ کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں