رحیم یار خان (این این آئی + نیٹ نیوز) رحیم یار خان اور راجن پور کے کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوﺅں کے خلاف آپریشن 22 ویں روز میں داخل ہو گیا۔ اب تک 7 ڈاکوو¿ں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق رحیم یار خان میں آپریشن میں کلیئر کروائے گئے کچے کے علاقوں میں پولیس گشت کر رہی ہے۔ داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کی گئی ہے اور آنے جانے والوں کی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پولیس کچے کے ڈاکوو¿ں کے خلاف پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے۔ ڈاکوو¿ں کے خفیہ ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ دوسری جانب ڈی پی او محمد ناصر سیال نے بتایا کہ راجن پور میں پولیس کے دستوں نے کچہ میانوالی ون کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کچہ میانوالی ون میں ڈاکوو¿ں کے ٹھکانوں، کمین گاہوں کو تباہ کر دیا گیا اور علاقے میں پولیس چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ ڈی پی او محمد ناصر سیال کے مطابق یہاں اب تک 4 ڈاکو ہلاک، 8 زخمی ہوئے ہیں جبکہ 5 ڈاکوو¿ں کو اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ڈاکوو¿ں کے 20 سہولت کار بھی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو میں موٹر وے ایم فائیو کے قریب گڈو لنک روڈ پر گاڑی پر فائرنگ کر کے ڈاکوﺅں نے 2 افراد کو اغوا اور 2 کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے ڈاکوﺅں سے مقابلے کے بعد ایک مغوی کو بازیاب کرا لیا۔ دوسرے مغوی کی بازیابی کے لیے پولیس کی کارروائی جاری ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا رحیم یار خان اور راجن پور میں کچہ کریمینلز کے خلاف آپریشن جاری ہے اور اس سلسلے میں پولیس ٹیموں نے ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے خطرناک مجرموں کی کمین گاہوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے جانبازوں نے اب تک کچہ کے علاقوں سے سات خطرناک مجرمان نذیر لاٹھانی، ارشاد لاٹھانی، شبیرا لاٹھانی، فریدا کوکانی، اسحاق جھوبرا سکھانی، عبداللہ سکھانی اور حافظ مہر دین سکھانی کے ٹھکانوں کی کمین گاہوں کو نذر آتش کر دیا ہے۔ جبکہ دیگر پسپائی اختیار کر کے فرار ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ رحیم یار خان میں عرفان خان مزاری کیمپ، راجن پور میں افضل لاٹھانی کیمپ، فریدا کوکانی کیمپ اور سدوانی کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔ پولیس نے کچہ کریمینلز سے واگزار کرائے گئے علاقوں میں گشت اور نگرانی کا نظام فعال کر دیا۔ اہم مقامات پر او پی پوسٹس قائم کر کے سنائپرز تعینات کر دیئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ پنجاب پولیس کچہ میں جرائم پیشہ عناصر کے مستقل صفائی تک آپریشن کو جاری رکھے گی اور کچہ کے علاقوں میں ریاست اور قانون کی رٹ کو برقرار رکھا جائے گا۔پولیس نے جیکب آباد کے علاقے جاگیر میں ڈاکو¶ں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران مقابلے کے بعد گزشتہ روز اغواءہونے والے دو پولیس اہلکاروں کو مقابلے کے بعد بازیاب کرا لیا۔
کچہ میں آپریشن ،4 ڈاکو ہلاک ،8 زخمی ،5 گرفتار : دستوں نے میانوالی ون کا کنٹرول سنبھال لیا
May 01, 2023