ڈیزل 5 ،مٹی کا تیل 10 روپے لٹر سستا ، پٹرول کی قیمت برقرار 


 اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل قیمت میں 10، 10 اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کردیا جبکہ پٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے وزیر خزانہ اسحق ڈار نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا پٹرول کی قیمت میں اضافے کی تجویز کے باوجود کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا، اس کی قیمت کو آئندہ پٹرول کی فی لٹر 282 روپے پر برقرار رکھا گیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت 5 روپے فی لٹر کمی کے ساتھ 288روپے فی لٹر مقرر کی ہے مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت 176 روپے 7 پیسے فی لٹر اور لایٹ ڈیزل ایل کی قیمت164 روپے 68 پیسے فی لٹر مقرر کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن