اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے اتوار کو فنانس ڈویژن میں ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے سفیر کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور پاکستان میں انہیں مدت ملازمت کی کامیابی سے تکمیل پر مبارکباد دی۔ وزیر خزانہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان قدیم مشترکہ مذہبی اور ثقافتی مماثلت رکھنے والے گہرے دوستانہ تعلقات کا ذکر کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے ملک کے معاشی منظرنامے پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ معاشی چیلنجز کے باوجود ملک ترقی کرے گا۔ ببرادرانہ تعلقات کو بڑھانے، مضبوطی، اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے میں سفیر کے کردار کو سراہا۔ سفیر سید محمد علی حسینی نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے امکانات پر بھی زور دیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے میں موجودہ حکومت کے تعاون اور حمایت کو سراہا۔
ایرانی سفیر،الوداعی ملاقات
تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: اسحاق ڈار‘ ایرانی سفیر کی الوداعی ملاقات
May 01, 2023