لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا کہ ساڑھے 3 سال ملک کو نقصان پہنچانے والوں کی گارنٹی دینے والا کوئی نہیں۔ عوامی مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔ نواز شریف نے ہدایت دی کہ انتخابات سے قبل عوامی ریلیف کیلئے پالیسیاں بنائی جائیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کو چاہئے ملک و قوم کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ ہم نے دن رات محنت کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ ساڑھے تین برس میں ملک اور عوام دشمنوں نے ترقی کو تباہ کر دیا۔ پاکستان کے عوام ان کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ کچھ لوگوں کو ترقی ہضم نہیں ہوتی۔ عوام کو ایسے افراد سے بچنا ہو گا۔ ہمیں صرف ملک و قوم کا سوچنا ہو گا۔ عوام کو بہت جلد ریلیف بارے خوشخبری دیں گے۔ ریلیف پیکج سے عوامی مشکلات کم ہوں گی۔ ایک سال ہو گیا ملک کی بہتری کیلئے محنت کر رہے ہیں۔
نواز شریف