لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کسی کو بھی کسی قسم کے غیر قانونی اقدام کی اجازت نہیں دے سکتے۔ مدینہ منورہ میں مقیم ہوں تاہم تمام تفصیلات حاصل کررہا ہوں۔ چودھری پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لئے جانے والی ٹیم نے چودھری شجاعت حسین کے گھر پر دھاوا بولا جس کے نتیجے میں چودھری سالک حسین زخمی ہوئے، جس پر افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کو اپنا راستہ خود بنانا چاہئے۔ دریں اثناءمحنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تمام افرادی قوت کو دلی مبارکباد دیتا ہوں اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کرتا ہوں۔ یہ دن ہمیں جبر و استبداد کے خلاف شکاگو کے شہداءکی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔ محنت کش ہمارے ہیرو ہیں جو رزق حلال کما کر معیشت کو مضبوط کرتے ہیں۔ محنت کش کو اللہ کا دوست قرار دے کر اس کی عظمت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ محنت کشوں کی عظمت کو سلام، ان کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی و کامیابی کے راستے پر نہیں چل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے ورکرز کے لئے کم سے کم اجرت 25 ہزار سے بڑھا کر32ہزار روپے کی ہے۔ پیداوار کی بڑھوتری کیلئے مزدوروں کو جدید ترین ٹیکنالوجیز سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتار، جامع اور پائیدار ترقی کا ہدف صرف محنتی، لگن اور پرعزم افرادی قوت کی وجہ سے حاصل ہو تا ہے۔ حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبود کے ساتھ ان کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے تمام اقدامات اٹھانے کے لیے پرعزم ہے۔
شجاعت کے گھر دھاوا ، غیر قانونی اقدام کی اجازت نہیں دے سکتے : محسن نقوی
May 01, 2023