لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان بزنس فورم نے سیاسی پارٹیاں سے انتخابات سے قبل اپنا معاشی منشور عوام اور بزنس کمیونٹی کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مرکزی نائب صدر پاکستان بزنس فورم چوہدری احمد جواد نے کہا ہے کہ سیاسی پارٹیاں سے انتخابات سے قبل اپنا معاشی منشور عوام اور بزنس کمیونٹی کے سامنے رکھیں۔ معاشی پالیسیز کا تسلسل اب ناگزیر ہوچکا ہے۔ اس وقت ملک کو اس وقت 15 سالہ معاشی پلان چاہئے، بار بار معاشی تبدیلیاں کا ملک متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔
سیاسی پارٹیاں سے انتخابات سے قبل اپنا معاشی منشور عوام ،بزنس کمیونٹی کے سامنے رکھیں:چوہدری احمد جواد
May 01, 2023