طاقتور طبقات انسانیت اوراخلاقیات کوروندرہے ہیں:تنویرخان

May 01, 2023

لاہور(کامرس رپورٹر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل تنویراحمدخان نے کہا ہے کہ طاقتور طبقات انسانیت اوراخلاقیات کوروندرہے ہیں۔ افسوس قانون دن بدن کمزور پڑتا جارہا ہے۔اگرقانون کی گرفت ڈھیلی نہ پڑتی توپرتشدد واقعات رونما نہ ہوتے۔ مقامی طاقتور افراد کے حواری عام لوگ اپنے آقاو¿ں کے حکم پرعام افراد پرتشد د کرتے وقت فرعون بن جاتے ہیں۔ طاقتور انسانوں کوکمزورانسانوں کے حقوق پامال کرنے سے روکنا ہوگا۔اس کیلئے قانون کی رٹ بحال اورفعال کرناہوگی۔ مجرمانہ سرگرمیاں روکنے کیلئے سزاو¿ں کاسلسلہ تیزکرنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں