لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی، سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے حیدرآباد، عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپور خاص، گوادر، تربت اور خوشاب اضلاع کے دورہ جات، عوامی پروگرامات میں شرکت اور خطاب کیا۔ منصورہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات خوش آئند ہیں۔ جماعت اسلامی نے قومی جذبہ اور سیاسی بحران کے حل کیلئے قومی قیادت کے سامنے مذاکرات کی تجویز دی تھی۔ مذاکرات سبوتاژ کرنے کی اندر و باہر سے سازشیں اور کوششیں ہو نگی۔ ایسے میں قومی قیادت کو اعصاب مضبوط رکھنا ہونگے اور سیاسی بحرانوں کا سیاسی حل ہی تلاش کرنا ہوگا۔ پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کا آپریشن صریحاً ریاستی دہشت گردی ہے۔ سرکار کو یہ حق حاصل نہیں کہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرے اور مکانات کی توڑ پھوڑ کرے۔ سیاسی قیادت کی طرف سے گرفتاری سے بچاو¿ کیلئے طاقت کیساتھ مزاحمت کے نتائج بھی اچھے نہیں ہوتے۔ سیاسی قیادت ہمیشہ مقدمات اور ریاستی جبر کا بہادری اور بردباری کیساتھ مقابلہ کرتی ہے۔ کراچی میں جماعت اسلامی کے عوامی مینڈیٹ کے خلاف سازشیں بند کی جائیں۔ کراچی اور پورے ملک میں مردم شماری کا عمل مکمل کیا جائے۔
حکومت ، پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات خوش آئند ہیں:لیاقت بلوچ
May 01, 2023