لاہور(نامہ نگار )بادامی باغ کے علاقے جوزف کالونی سے 37 سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور شناخت کے بعد سامنے آئیں گے جس کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائےگی۔