فیروزوالہ:ڈپٹی کمشنر کا مصنوعی  مہنگائی کرنےوالوں کےخلاف  کریک ڈاو¿ن تیز کرنے کا حکم 


 فیروزوالہ( نامہ نگار)نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نے مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاو¿ن تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں گندم، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے۔ تمام متعلقہ افسران و ملازمین اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں، عوام کو ریلیف دینے کیلئے فعال انداز میں کام کریں ۔

ای پیپر دی نیشن