ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں   فسطائی ہتھکنڈے استعمال کیے  جا رہے ہیں:عبد اللطیف خالد چیمہ 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیرحاجی عبد اللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں بلکہ فسطائی ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں جن کا لازمی نتیجہ اچھا نہیں ہوسکتا۔ ساہیوال میں حاجی محمد اکرم کے فرزند کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے موقع پر انہوں نے کہا کہ ایک سال سے وفاقی شرعی عدالت کا سود کے خلاف فیصلہ دفاتر میں بند پڑا ہے اور اس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔انہوں نے توہین رسالت، توہین مذہب اور توہین وطن جیسے بڑھتے ہوئے دلخراش واقعات پر سخت اضطراب کا اظہار کیا۔ وطن عزیز میں جب تک قرآن و سنت کا نظام نافذ نہیں کریں گے یہ تماشا ختم نہیں ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن