راشد نسیم کی قدسیہ فخری کے انتقال پر تعزیت 


لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے ضلع ایئر پورٹ رفاہ عامہ سو سائٹی کراچی میں خاتون رکن جماعت قدسیہ فخری کے انتقال پر ان کے گھر جا کر تعزیت کی اس موقع پر مرحومہ کے شوہر سید شعیب فخری ان کابیٹا اسامہ شعیب اور فرحان احمد قیم ضلع ائیر پورٹ بھی موجود تھے۔راشد نسیم نے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قدسیہ فخری نے حقوق اللہ اور حقوق العباد کی سر بلندی کیلئے دعوت دین کا پیغام گھر گھر پہنچایا اور اقامت دین کیلئے ان کی کوشش روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور ان کی مغفرت فرمائے۔

ای پیپر دی نیشن